مختلف حادثات واقعات،میں 2بچوں سمیت 9افراد جاں بحق،نشی ہلاک،15زخمی

مختلف حادثات واقعات،میں 2بچوں سمیت 9افراد جاں بحق،نشی ہلاک،15زخمی

ملتان‘ رحیمیار خان‘ وہاڑی‘ محسن وال (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندگان پاکستان) حادثات‘ واقعات میں 2 بچیوں سمیت 9 افراد جاں بحق‘ نشئی ہلاک۔ ملتان سے وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

 کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں بندوق چلنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔معلوم ہوا ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چھ سالہ مشا گھر میں بارہ بور بندوق سے کھیل رہی تھی جو اچانک چل گئی۔کس کے نتیجے میں گولی بچی کے سینہ مل لگی۔اور وہ شدید زخمی ہوئی۔اطلاع پاکر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ آئی۔جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اورمذکورہ زخمی بچی کو  نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔اور دم توڑ گئی۔جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 26 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ ٹبی سعیدہ والی کی رہائشی ساجدہ بی بی کو گھر میں پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگا۔جس کے نتیجے میں وہ  موقع پر ہی دم توڑ گئی۔  واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ حسن پروانہ کالونی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی عمر چالیس سال کے قریب،جبکہ نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے نعش نشتر سرد خانہ منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔رحیمیارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ5خواتین سمیت15افراد شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق راجن پور کے رہائشی موٹرسائیکل سوار50سالہ عیسیٰ خان سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں عیسیٰ خان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں طبی امداد کے باوجود 50سالہ عیسیٰ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، اسی طرح اسلامیہ کالونی کی رہائشی27سالہ عینی، ترنڈ ہ سوائے خان کی52سالہ الیاس کوثر، پنوں عاقل کا28سالہ پرویز، حسین آباد کا35سالہ نصیر احمد، خان بیلہ کا35سالہ فیض احمد، مڈ گانمن کی25سالہ سمعیہ، چک102پی کی27سالہ طاہرہ بی بی، اجمیری ٹاؤن کا50سالہ محمدا شرف، دستگیر کالونی کا19سالہ رضوان، کوٹ سبزل کا19سالہ شناور گل، میر پو ر ماتھیلو کا30سالہ حمید،اوباڑو کا40سالہ بسرو جی، کوٹسمابہ کا30سالہ عمران، فتح پور آرائیاں 55سالہ بشیر احمداورخان پور کی40سالہ فضیلت بی بی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان متاثرہ افراد کوطبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق  بوریوالا روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر سے پانچ بچوں کا باپ محنت کش موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا والدہ اور بچوں کو صدمہ سے غشی طاری واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 23ڈبلیو بی کا رہائشی پانچ بچوں کا باپ غریب محنت کش رانا محمد یاسین اپنے موٹر سائیکل پر محنت مزدوری کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا جب بوریوالا روڈ اڈا سینچانوالہ کے قریب پہنچا تو بستی یوسف والی جانے والی سڑک کراس کرتے ہوئے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے ٹکر مار دی جس پر محنت کش سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث مضروب کو نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مضروب جاں بحق ہوگیا مرحوم کی نعش گھر پہنچی تو بوڑھی والدہ اور بچوں پر صدمہ کے مارے غشی طاری ہوگئی تاہم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ تلمبہ میں کھیتوں میں ہل چلاتے ہو ٹر یکٹر الٹنے سے صفدر نامی شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ تلمبہ میں کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر الٹنے سے صفدر نامی شخص نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...