زہریلا دودھ پینے سے دو بچوں کی حالت غیر

زہریلا دودھ پینے سے دو بچوں کی حالت غیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں زہریلا دودھ پینے سے دو کمسن بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔جن کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے سمیجہ آباد کا (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)


رہائشی محمد زبیر اپنی بیوی کے ہمراہ رشتے داروں کے گھر تقریب میں گیا ہوا تھا۔جبکہ گھر میں 5سالہ مقیم اور 7سالہ فیضان اکیلے موجود تھے۔نامعلوم افراد نے دودھ میں زہریلی چیز ملا دی جسے پینے سے دونوں بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی۔جنہوں نے متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے بعد نشتر منتقل کر دیا۔جہاں انکی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔متعلقہ پولیس نے نشتر میں متاثرہ بچوں کے والد کے بیان کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔