4 ڈاکوؤں کا دکاندار کے گھر دھاوا‘ لوٹ مار‘ فائرنگ‘ شہری جاں بحق

4 ڈاکوؤں کا دکاندار کے گھر دھاوا‘ لوٹ مار‘ فائرنگ‘ شہری جاں بحق

بورے والا:(تحصیل رپورٹر) بورے والا کے نواحی موضع پرانا سلدیرا میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، واقعات کے مطابق موضع پرانا سلدیرا کے دوکاندار ممتاز کے گھر گذشتہ شب ساڑھے بارہ بجے مسلح چار نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور دوکاندار کو رسی سے باندھ کر لوٹ مار شروع کر دی اور خواتین سے بدتمیزی کرنے لگے خواتین کی چیخ و پکار پر اہل بستی جاگ گئے اور ان کے ہمسایہ منیر احمد، منظور احمد آرائیں اور ندیم عباس نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کوشش کی توملزمان نے لوٹ مار چھوڑ کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے منیر احمد شدیدزخمی ہو کر گر پڑا اور ملزمان فرار ہو گئے، مضروب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا لایا گیا، THQہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر نے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی بورے والا آصف رضا اور اور ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ خالد خان خاکوانی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 34-302ت۔ پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...