حج آپریشن‘ ملتان سے دو پروازیں 446 عازمین کو لیکر جدہ روانہ

حج آپریشن‘ ملتان سے دو پروازیں 446 عازمین کو لیکر جدہ روانہ

ملتان (سٹی رپورٹر)جنوبی پنجاب سے حج آپریشن شروع ہوگیا‘ پی آئی اے اور ایئر بلو کی خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 446عازمین کرام کو ملتان سے براہ راست جدہ روانہ کر دیا گیا سعودی ایئر لائنز کے ذریعے آج 298عازمین کرام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جدہ رانہ ہونگے آج کی پروازوں سے روانہ ہونے والے عازمین کرام کو پاسپورٹ سمیت دیگر ضروری کاغذات حوالے کر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

دیئے گئے ہیں۔حج آپریشن 2019کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف ملتان کے دفاتر آج کھلے رہیں گے جبکہ وزارت کا سارا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تیسر ی اور چوتھی حج پروازوں سے جانے والے عازمین کرام کا پاسپورٹ کا جرا آج کیا جائے گا۔ملتان سے شروع ہونے والے حج آپریشن میں پہلی پروازوں سے جانے والے7عازمین کرام بیماری اور مختلف وجوہات کے باعث حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے نہ جا سکیں ہیں بتایا جاتا ہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے پانچ عازمین کرام کو ایئر بلوں اور دو عازمین کرام کو پی آئی اے کی پروازوں سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جانا تھا لیکن مختلف وجوہات ک بناء پر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ نہ ہوسکے ہیں۔

پروازیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...