حسن آباد واقعہ‘ دو خواتین سمیت 3 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکا حکم

حسن آباد واقعہ‘ دو خواتین سمیت 3 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے حسن آباد میں ایک ہی گھر کے 9 افراد کے قتل کے مقدمہ میں روپوش دو خواتین سمیت 3 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیو ملتان کے مطابق علی رضا نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ اپنی والدہ تسلیم بی بی کو ہسپتال سے لے کر گھر آیا تو والد، بہنیں اور دیگر رشتہ دار تیمارداری میں مصروف(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

ہو گئے کہ اس دوران ملزم محمد اجمل اپنے بھائی محمد اشمل، والد محمد ظفر، ہمیشرہ فرحت اور بھابی انیلہ کے ساتھ مسلح ہو کر داخل ہو گیا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اس کی بہنیں کرن، صائمہ، بھانجیاں نائمہ شہزاد، ماہرہ، بھانجا عادل موقع پر جاں بحق ہو گئے تو ملزمہ فرحت اور انیلہ سے پٹرول کی بوتلیں لے کر آگ لگا دی۔ اس طرح باقی افراد نے بھاگ کر ہمسائے خدا بخش بلوچ کے گھر پناہ لینے کی کوشش کی تو پیچھا کر کے وہاں بھی فائرنگ کی جس سے والدہ تسلیم بی بی، بہن رومہ، عاصمہ اور بھانجا صائم حسن بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مذکورہ مقدمہ کے ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئے ہیں۔اسلئے ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...