ایف بی آر‘ 3 سال سے تعینات سینکڑوں ملازمین ادھر ادھر کرنیکا حکم

ایف بی آر‘ 3 سال سے تعینات سینکڑوں ملازمین ادھر ادھر کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر میں 3سال سے تعینات سیکڑوں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جار ی کر دئیے گئے۔مقصد ایف بی آر سے نچلی سطح پر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے‘اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آڈٹ کی گریڈ18میں اپ گریڈیشن بھی کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر میں انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں ان لینڈ ریونیوسروس (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

فیلڈ فارمیشنزکے ریجنل اور کارپوریٹ ٹیکس کے دفاتر میں تعینات گریڈ16تک کے ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔کسٹمر سروس کے گریڈ 16تک کے ملازمین کے تبادلوں کے احکامات چند روز میں ہی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے اسے گریڈ18میں کر دیا ہے جبکہ اس عہدے پر کام کرنے والے تمام افسران کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیوسروس کے بعد اب کسٹمز کلکٹریٹس میں 3سال سے زائد ایک ہی جگہ پر تعینات کسٹمز کے گریڈ9سے16کے ملازمین کے ٹرانسفر کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ جلد ہی آرڈرز متوقع ہیں۔اس کا مقصد ایف بی آر میں نچلی سطح پر کرپشن کی روک تھام کرنا ہے۔اس سے قبل ایف بی آر میں گریڈ17سے اوپر کے ملازمین کے تبادلے تو ہوتے تھے مگر گریڈ9سے16تک کے ملازمین محفوظ رہتے تھے جس کے باعث ایف بی آر میں کرپشن کی شکایات عام تھیں۔اس وقت راولپنڈی‘ کراچی‘ لاہور اور پشاور کے گریڈ16تک کے ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہیں۔اگلے مرحلے میں ملتان‘ ساہیوال‘ فیصل آباد اور دیگر ریجنل ٹیکس دفاتر کے ملازمین کے تبادلے کئے جائیں گے۔ ان میں سینئر آڈیٹرز‘ ان لینڈریونیوآفیسرز‘انسپکٹرز‘ سپر وائزرز‘ سپرنٹنڈنٹس‘ اسسٹنٹ‘ سٹینو ٹائپسٹ‘ ہیڈ کلرکس اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...