لاپروائی کا انکشاف‘مسنگ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حکم

لاپروائی کا انکشاف‘مسنگ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حکم

ملتان (وقا ئع نگار)ہائی رسک اضلاع میں شمار ہونے کے باوجود ضلع ملتان میں حالیہ پولیو مہم کے دوران بہت بڑی تعداد میں بچوں کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے جاسکے ہیں۔اور جون 2019 میں چلائی جانے والی پولیو مہم کا کوریج ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کیا جا سکا ہے۔جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تمام یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز کو مسنگ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کہ 14 دنوں بعد مسنگ بچوں (پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پینے والے بچوں)کی فہرستیں تیار کی جائیں۔یہ فہرستیں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم میں جمع کروائی جائیں۔ہر جمعہ کے روز ان بچوں کی دستیابی چیک کی جائے۔یونین کونسل میں بچوں کی مکمل کوریج کے لئے ویکسی نیٹرز،ایریا انچارجز و دیگر ٹیم ممبرز کو شامل کیا جائے۔مسنگ بچوں کے گھروں کی ڈور مارکنگ(گھروں پر نشانات)ضرور کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...