جمشید دستی کامہنگائی کیخلاف احتجاج ‘ جذباتی ہو کر ٹنڈ کرالی

  جمشید دستی کامہنگائی کیخلاف احتجاج ‘ جذباتی ہو کر ٹنڈ کرالی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) عوام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدجذباتی ہو کر ٹنڈ کرالی ۔ بتایا گیا ہے کہ عوام راج پارٹی کے سربراہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی ‘ خصوصا ً روز انہ تسلسل سے ڈالر کی قدر بڑھنے اور روپے کی بے قدری پر پریشان نظر آتے ہیں ۔ گزشتہ رو ز انہوں نے بجلی ‘ گیس ‘ پٹرول کی قیمتیں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بڑھنے سمیت پے درپے مہنگائی کے ’’حملوں ‘‘ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قریبی ساتھیوں سمیت ٹنڈ کرالی ۔ جمشید دستی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے ۔ اس قدر شدید مہنگائی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ انہو ں نے عوام سے کہا کہ وہ نان سٹاپ مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اور اس کے لئے وہ بھی اپنے سر منڈوا دیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نجانے کیا چاہتی ہے اور کیا کر رہی ہے کہ مہنگائی کنٹرول ہی نہیں ہو رہی ہے ۔ غریب عوام تو مہنگائی سے زندہ درگور تھے ہی ۔ اب درمیانی طبقہ بھی ختم ہو رہا ہے ۔ ملک میں اب امیر ہی زندہ رہیں گے ۔ َ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...