روجھان ‘ ڈاکو پھر سرگرم ‘ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ

  روجھان ‘ ڈاکو پھر سرگرم ‘ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ

روجھان (نمائندہ پاکستان ) روجھان کے کچے میں امن خواب بن گیا ڈاکوءوں نے بھتہ نہ دینے پر اراہیں برداری پر فائرنگ کردی ۔ تفصیل کے مطابق روجھان کے کچے میں عرصہ داراز سے جدید اسلحہ سے لیس پناہ گزین ڈاکووں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

دس سال میں پولیس کے کء آپریشن میں ڈاکووں گرفتار یازخمی ہونے کی بجائے ڈارمائی انداز میں فرار ہونے کی خبریں آئی مگر چند ہی عرصہ میں پھر سرگرم ہوجاتے ہیں اس وقت ایک بار پھر روجھان کا کچہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے روجھان کے کچے میں پناہ گزین ڈاکووں نے اغواء برائے تاوان ،قتل کے ساتھ ساتھ مقامی افراد سے بھتہ وصولی بھی شروع کردی ہے گزشتہ رات اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے غلام اکبر آراہیں کے گھر پر گھنٹوں فائرنگ کرکے غلام اکبر اراہیں اور اسکی خاندان اور برداری کو ہراساں کیا غلام اکبر اراہیں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تین نقاب پوش گھر آئے اور دولاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا بھتہ دینے سے انکار کرنے پر اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے میرے گھر کو میدان جنگ بنا دیا اور فائرنگ کرکے مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کیا انھوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی اس موقع پر لوگوں نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمرجاوید باحوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان کے کچے میں پولیس امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے لیے آرمی آپریشن کیا جائے اور مستقل رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائے دوسری طرف بھتہ نہ دینے پر اراہیں برداری پر فائرنگ کے واقعہ اور امن وامان کی خراب صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری نے آئی جی پنجاب عارف نواز خان کو ٹیلی فون کیا اور امن وامان کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان عمران احمد کو روجھان کے کچے میں امن کی بحالی کے لیے ٹاسک دے دیا جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کو ڈی آئی جی عمران احمد سے مکمل رابطہ میں رہنے کے لیے کہا دوسری طرف زراءع نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب عارف نواز کی ہدایت پر ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان آئندہ دوروز میں روجھان کا دورہ کرینگے اور ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اسلام آباد میں ہونے کے باعث ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان عمران احمد ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری سے ملاقات کرینگے اور روجھان میں امن کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...