پانی چوری کرنے پر 72 زمینداروں کیخلاف کارروائی شروع

    پانی چوری کرنے پر 72 زمینداروں کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(بےورورپورٹ )سرکاری موگے توڑکر نہری پانی کی چوری کرنے میں ملوث 72زمینداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اوز انہار کو اطلاع ملی کہ بندور، چک125پی، چک182پی، چک126پی، رسول پور، موضع سعدی سلطان، روتی شریف، علی پور، کوٹ فقیرا، محمود کوٹ، بستی عظیم شاہ، لعلو والا، باکھل لاڑ، چک225اے، چک193اے او رچک 197اے کے علاقوں میں زمیندار سرکاری موگے توڑکر نہری پانی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پرمحکمہ انہار کے عملہ نے مطلوبہ مقامات پر چھاپے مارکر 72پانی چور زمینداروں جام منیر، شفیع اللہ، محمد منیر وغیرہ، محمد ندیم وغیرہ، فرحان، اشتیاق، زاہد، شہباز، غلام حسین وغیرہ، غلام مکی ، محمد حنیف، صدیق، شوکت، اللہ ورایا وغیرہ، انور سعید، دانیال، محمد نواز وغیرہ، نجیب وغیرہ، سلیم وغیرہ، ریاض وغیرہ، وسیم وغیرہ،نجیب اللہ وغیرہ ، محمد طاہر وغیرہ، امام بخش وغیرہ، بشیر احمدوغیرہ، اختر وغیرہ، اسحاق ، شاہ محمد، کالو رام اور محمد طاہرکو رنگے ہاتھوں پانی چوری کرتے ہوئے پکڑکر آلات برآمد کرلیے بعد ازاں پولیس نے ایس ڈی اوز انہار کے تحریری مراسلوں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

پانی چوری