ملازم کا ہاتھ گنے کی مشین میں دینے والے ملزموں کی ضمانتیں خارج
ملتان (خبر نگار خصوصی)گلاس توڑنے پر سیخ پا مالک نے ملازم لڑکے کا ہاتھ گنے کی مشین میں دے کر معذور کردیا، معاملہ پر مقدمہ درج ہوا تو ملزمان ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے تاہم (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
پولیس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی، جس پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے جنہیں پکڑنے تک کی کوشش نہیں کی ۔ متاثر 12 سالہ بچے محمد جواد کی والدہ روبینہ بی بی کی دھائیاں ، انصاف کے لیے ضلع کچہری پہنچ گئی ۔ جس کا کہنا تھا کہ بیٹے کے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئیں ہیں ، تیسرا آپریشن کروا چکے ہیں ،دو ماہ پہلے ہاتھ کی انگلیاں کاٹنے والے ملزمان آزاد پھر رہے ہیں ، میرا 12 سالہ بیٹا گھر کا واحد کفیل تھا، جسے معذور کر دیا گیا، ملزمان کی ضمانتیں عدالت سے خارج ہوئیں ہیں لیکن پولیس گرفتار نہیں کر رہی، تھانہ کینٹ ملزمان محمد احمد، زاہد اور محسن وغیرہ کو گرفتار کر کے انصاف دلوائیں ۔
خارج