سٹیج اداکارہ میرا خان کو دھمکیاں دینے والے ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنیکا حکم

    سٹیج اداکارہ میرا خان کو دھمکیاں دینے والے ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معروف اسٹیج اداکارہ میرا خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے ہے تاہم پولیس کی روایتی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں فاضل عدالت میں ملزموں چودھری محمد ارشد ، محمد رفیق، رمیض صغیر اور وسیم صغیر نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسٹیج اداکارہ میرب خان نے ان کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے کا کا مقدمہ درج کروایا ہے ۔ جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہے لہذا ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس ریکارڈ طلب کیا تھا ۔ تاہم گزشتہ روز ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیدیا ۔ جس پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...