انڈونیشین سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ قلعہ قاسم باغ کادورہ ‘ دربار پر حاضری

  انڈونیشین سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ قلعہ قاسم باغ کادورہ ‘ دربار پر حاضری

ملتان (سٹی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی دعوت پر انڈونیشیا کے پاکستان میں تعنیات سفیر مسٹر آئیوان ایس امرئی نے اپنی اہلیہ اور سٹاف کے ہمراہ اپنی ملتان آمد پر دربار شاہ رکن عالم بہاءوالدین زکریا اور دمدمہ پر گئے انہوں نے درباروں پر لکڑی کاشی گری کے قدیم ہنرمندی کے کام کو (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

دیکھا سیکرٹری جنرل خرم جاوید اور عبدالرحمن نقاش نے انہیں درباروں قلعہ کی تاریخی اہمیت ہنر مندی کے بارے میں بتاےا اس موقع پر انڈونیشین سفیر کی اہلیہ نے سیلفیاں لیں اور تصاویر بنواتی رہیں انہوں نے دمدمہ سے ملتان شہر بھی دیکھا سخت گرمی کے باوجود سفارتی وفد نے بھرپور دلچسپی سے دورہ کیا اور لطف اندوز ہوتے رہے انہیں دربا بہاءوالدین زکریا کی مسجد سے منسلک ٹوٹا مندر بھی دکھا گیا اور تاریخی بابری مسجد کے تناظر میں اس مندر کی تاریخ بارے بھی انہیں آگاہ کیا گیا انڈونیشین سفیر اور انکی اہلیہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی کی آخری آرام گاہ بھی دیکھی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائی جبکہ قلعہ قاسم پارک میں موجود انگریز فوجی اور انکے گھوڑے کتے کی قبریں بھی دیکھیں جن کی تاریخ بارے خرم جاوید نے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر انڈونیشین سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان تیسری بار آیا ہوں ہر بار یہاں آکر امن سکون محسوس کرتا ہوں خصوصا دربار وں سے امن اور آتشی کا پیغام لے کر جاتا ہوں جہاں سے بردباری صبر اور برداشت کا درس ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ملتانی کھانے لذیذ اور آم دنیا بھر کے آموں کے مقابلے میں میٹھا خوش ذائقہ ہے ذاتی طور پر ملتانی آم کا دلدادہ ہوں انشا اللہ جلد انڈونیشین بھی اس آم کے ذائقہ سے روشناس ہوں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...