ایف آئی اے کو ملک میں 5ہزار مطلوب ،سینکڑوں اشتہاری اور مفرور

  ایف آئی اے کو ملک میں 5ہزار مطلوب ،سینکڑوں اشتہاری اور مفرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ملک میں 5ہزار 77ملزمان مطلوب ہیں جن میں کئی اشتہاری اور مفرور ہیں ، ایف آئی اے کی وزارت داخلہ کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایف آئی اے کو836اشتہاری اور1964 مفرور ملزمان مطلوب ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

وزارت داخلے کے حکم پر اشتہاری اور مفرور ملزمان کی فہرست رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 5ہزار77 ملزمان مطلوب ہیں ، جن میں پنجاب میں 885 اشتہاری اور784عدالتی مفرور ہیں ، ایف آئی اے اسلام آباد کو836اشتہاری اور1964مفرور، سندھ میں 144اشتہاری اور52مفرور جبکہ خیبر پختونخوا میں 49 اشتہاری او ر 48مفرور ملزمان ایف آئی اے کے گرفت میں نہیں آ سکے ہیں ۔

مطلوب ملزمان