غازی یونیورسٹی ڈیرہ ،93کروڑ 26لاکھ کی بجٹ سفارشات منظور

  غازی یونیورسٹی ڈیرہ ،93کروڑ 26لاکھ کی بجٹ سفارشات منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ): غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے کی;252; اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ ، رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مدثر مقبول، ماہر فنانس اعجاز حسین ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندہ سیدثمر سبطین، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اکرام الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیا اہم فیصلے کیے گئے ;252; ۔ یونیورسٹی کے بجٹ کی پوزیشن پر رئیس جامعہ نے اطمینان کا اظہار کیا اورفنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میں پیش کردہ سال 2019-20 کے بجٹ کی چیئر مین کمیٹی و رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے منظوری دے دی ;252; اجلاس میں 93کروڑ 26لاکھ روپے کی بجٹ سفارشات منظور ہوئیں کمیٹی نے مختلف ذراءع سے ;200;مدن کا تخمینہ 93کروڑ 76لاکھ روپے لگایا;252; بتایا گیا کہ تحقیق کی مد میں ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ۔ بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔