ٹرینیں تاخیر کاشکار ‘ مسافروں کا احتجاج ریلوے انتظامیہ کیخلاف نعرے

  ٹرینیں تاخیر کاشکار ‘ مسافروں کا احتجاج ریلوے انتظامیہ کیخلاف نعرے

ملتان(نمائندہ خصوصی)مسافرریل گاڑیوں کی گھنٹوں تاخیرسے آمدورفت کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہاتاخیرسے آنے والی گاڑیوں میں کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

8گھنٹے15 منٹ کے ساتھ نمایاں رہی دیگر میں کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار ایکسپریس5گھنٹے 20منٹ،لاہورسے کراچی جانے والی شالیمار3 گھنٹے، راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان4گھنٹے55منٹ کراچی سے لاہورجانے والی کراچی ایکسپریس5گھنٹے25منٹ،کراچی سے پشاورجانے والی خیبرمیل3گھنٹے،کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ3گھنٹے30منٹ،کراچی سے پشاور جانے والی عوام1گھنٹے30منٹ کی تاخیرسے ملتان پہنچیں مسافرٹرینوں کی گھنٹوں تاخیرکے باعث مسافروں اوران کے عزیزاقارب کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا ۔

نعرے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...