مسز شاہدہ احمد کی مینگو فیسٹیول میں شرکت  مختلف سٹالز کا معائنہ،صوبائی وزیر زراعت سے بھی ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال

  مسز شاہدہ احمد کی مینگو فیسٹیول میں شرکت  مختلف سٹالز کا معائنہ،صوبائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمدنے ملتان میں زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


مینگو فیسٹول تقریب میں شرکت کی اورمینگو فیسٹول میں لگے ہوئے مینگوکے مختلف سٹال کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال سے ملاقات بھی کی اور کاشتکاروں، کسانوں کودرپیش مسائل سے بھی آگا ہ کیا۔انہوں نے تین روزہ مینگو فیسٹول کے انعقاد کو سرا ہتے ہوئے کہاکہ اس سے نہ صرف آم کے کاروبار سے منسلک تاجروں، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ پاکستانی آم کی ایکسپور ٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی طرف سے مینگو فیسٹول کوملک کی بڑی تقریب قرار دیتے ہوئے اس کی اعلیٰ انتظا مات پرزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی ذاتی کاوشوں کوسراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ملک نعمان نے احمدلنگریال کو زرعی یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر کے ہمراہ یادگار ی شیلڈ بھی دی جبکہ بعدازاں مسزشاہدہ احمد نے تقریب میں شریک نایجریا اورانڈونیشیا ء کے سفارت کاروں سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات