ملتان‘ زرعی یونیورسٹی میں کلچرل نائٹ‘ فیملیز  کی بھرپور شرکت‘ ماہرین کے کسانوں کو مشورے

ملتان‘ زرعی یونیورسٹی میں کلچرل نائٹ‘ فیملیز  کی بھرپور شرکت‘ ماہرین کے ...

 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اے ایل پی اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام کلچرل نائٹ کا انعقاد ہوا،اس موقع پر حاجی عطاء الرحمن (ایم پی اے) (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی،زاہدہ خان،میاں جہانگیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آم جس کو پھلوں کا با دشا ہ کہا جا تا ہے آم کی مٹھاس جس طرح ذائقے کو خوشگوار کر تی ہے اسی طرح ہم سب اپنے آپ میں امن اور محبت لا کر اپنی زندگیوں کو خوشگوار اور پر سکون بنا سکتے ہیں،اس موقع پراللہ دین گروپ آف کمپینزحاجی عطاء الرحمن (ایم پی اے)نے مختلف علاقوں سے آنے والے کسانوں کی رہنمائی کی بلکہ ان کو آم کی بہتر پیداوار کیلئے مختلف زرعی ادویات کے صیحح استعمال کے بارے میں بھی بتایا اورماہرین کو یہ تجاویزبھی دیں کہ کس طرح آم کی پیداوار کو بڑھا کر کثیر ذرمبا دلہ کما یا جا سکتا ہے،اس تین رو زہ مینگو فیسٹول کلچرل نائٹ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں فیملیز، سٹوڈنٹس، کسان اور بچے شامل تھے، اس موقع پر صائمہ فیض،زوہیب امجد،راؤ شاہد، شفقت سعید،مرزا عرفان، عمران گردیزی،اعبدالقیوم،عثمان جمشید،ڈاکٹر امین،افیاض احمد، امتیاز وٹو، مریم فاروق، ذیشان فاروق اور سندس فاروق سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...