پراسیکیوٹرجنرل پنجاب رانا عارف کمال نون   نئے سی پی او زبیر دریشک کے اعزاز میں تقریب

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب رانا عارف کمال نون   نئے سی پی او زبیر دریشک کے اعزاز ...

 ملتان (خبر نگار خصوصی)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون نے پراسکیوشن برانچ ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

تھا کہ آج کل کے حالات میں صحیح ملزمان کو بھی سزا نہیں ہوتی،حالیہ دنوں میں جو فیصلے ہوئے، انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر مسائل کا حل نکالیں گے، فوجداری کیسز میں کچھ ہمارے انوسٹی گیشن آفیسرز کو مکمل ادراک نہیں ہے، پراسیکوشن اور انویسٹیگیشن افسران کی محنت سے کیسز کو ڈیل کر سکتے ہیں، ادارے میں بہتری کی کوشش کرونگا، بندہ جہاں سے نکلتا ہے وہاں کا سفیر ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری ملتان میں قائم پراسکیوشن برانچ میں پراسیکیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمر فاروق خان، چوہدری ضیاء الرحمن، معمر قزافی، عارف بلوچ، میاں سلیم، محمد نوید اعجاز، ملک رمضان،عزیز احمد ٹیپو اورنذر حسین ٹانگرہ سمیت دیگر شریک تھے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام پراسیکیوٹر پنجاب بننے پر رانا عارف کمال نون ایڈووکیٹ اورنئے آنے والے سی پی او زبیر دریشک کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر بار محمد ناظم خان نے کی تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل ندیم تارڈ اور بابر سوئیکار،افتخار قریشی، رابعہ اشرف قریشی،سکینہ منیر ایگزیکٹیو ممبران اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔تقریب سے رانا عارف کمال نون نے کہا کہ آج بطور پرسیکیوٹر پنجاب تعیناتی میرے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے لئے بھی ایک خوش آئند ہے انشا اللہء جنوبی پنجاب اور ملتان کے کو مایوس نہیں کریں پراسیکیوشن اوربارز و وکلا ء مل کر ہی سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔سٹی پولیس آفیسر زبیر دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں ہی مل کر لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے وکلاء کی پریشانی اور مسائل ہمارے مسائل ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور بار نے ہمیشہ اداروں کا احترام اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور کرتے رہیں گے وہیں کالے کوٹ کے احترام و عزت میں کمی کسی طور قبول نہیں کریں گے بعد ازاں بار کے صدر محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کئے۔

تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...