تعلیم کے علاوہ طلباء و طالبات کی کردار سازی اولین ترجیح‘ ڈاکٹر آصف علی

تعلیم کے علاوہ طلباء و طالبات کی کردار سازی اولین ترجیح‘ ڈاکٹر آصف علی

 ملتان (سٹی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے تعاون سے ملتان میں تین روزہ چوتھا سالانہ مینگو فیسٹول 2019 کا انعقاد دوسرے روز بھی جاری رہا۔مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز سٹوڈنٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل صادق ایجرٹن کالج بہاولپورحمید اللہ صدیقی اور میاں محمد جہانگیر تھے۔ سٹوڈنٹس کانفرنس میں جامعہ کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹوڈنٹس کانفرنس میں اداروں کا طلباء و طالبات کی پرسنیلٹی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 ڈویلپ کرنے میں کیا کردار ہے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ادارے میں تعلیم کے علاوہ طلباء و طالبات کی کردار سازی پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے طلبہ ء میں معاشرے کی ترقی میں مثبت کردارادا کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جامعہ کے طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مصروف رکھتے ہیں تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکیں اور ان میں خود اعتمادی باقی لوگو ں سے بہتر ہو سکے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد جہانگیر نے کہاکہ پی ایس ڈی ایف اور زرعی جامعہ کے اشتراک سے جاری بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں سے مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اداروں میں ایموشن کنٹرول سوسائیٹیز بنائی جائیں تاکہ طلباء و طالبات میں برداشت کا مادہ پیدا ہو سکے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صادق ایجرٹن کالج بہاولپورحمید اللہ صدیقی نے کہاکہ طلباء و طالبات کی تربیت کیلئے چند عوامل ضروری ہیں جن میں پہلا ادارے کی بلڈنگ خوبصورت ہو، ادارے کی فیکلٹی ایسی ہو جسے لوگ آئیڈلائز کرتے ہوں جبکہ ماحول ایسا ہو کہ طلباء و طالبات اس سے سیکھ سکیں۔  مینگو فیسٹیول 2019کے دوسرے روز چائینز وفد نے مینگو فیسٹیول کا دورہ کیا۔ چائینز وفد نے مینگو سٹالز پر رکھے گئے مختلف آم کی اقسام کا معائنہ کیا اور پاکستان سے چائنہ میں آم کی ترسیل کو مزید زیادہ کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز بچوں کے درمیان آم کی پینٹنگ اور ماڈل بنانے کے مقابلوں کے انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ بچوں کے درمیان میوزیکل چیئر کے مقابلوں اور آم کھانے کے مقابلوں کا انعقاد بھی کئے گئے۔ مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن، چیئر مین کسان اتحاد خالد کھوکر، ڈائرکٹر ایگریکلچر ریسرچ ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر حمید اللہ، ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹر محمد امین سمیت لو گوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مینگو فیسٹیول 2019تین دن 7جولائی تک جاری رہے گا جس میں بچوں کے لئے فن لینڈ، فوڈ سٹریٹ اور فیملی انٹر ٹینمنٹ کے کے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔مینگو فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز آم سے بنائی جانے والی مختلف ڈشز کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ملتان کے مختلف ریسٹورنٹس اور عام لوگ حصہ لینگے اور بچوں کے درمیان آم کے کھانے کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا ئے گا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام اور صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی سیدحسین جہانیاں گردیزی ہونگے۔تین روزہ مینگو فیسٹیول میں مینگو گرورز، مینگو کے کاروبار سے وابسطہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ آم کی کئی اقسام نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اس سے پہلے سال 2016، 2017اور 2018میں بھی تین روزہ سالانہ کامیاب مینگو فیسٹول کا انعقاد کروا چکی ہے۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...