لاہور کو کرائم فری بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور (کر ائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور کو کرائم فری اورزیادہ محفوظ شہر بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ جرائم کے خاتمہ کے لئے جدید میکانزم، ٹیکنالوجی اوراصلاحات روشناس کروا رہے ہیں۔ پولیس کاردگی میں بہتری لانے کے لئے انتظامی ڈھانچہ کی بہتری اور اہلکاروں کی استعدادِ کاربڑھانے کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔تھانوں کی صورتحال بہتر بنانے، صفائی ستھرائی اور ماحول خوشگوار بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین پولیس سٹیشنزکے نظریے کو فروغ دیا جارہاہے
لاہور پولیس (آپریشنز ونگ) نے رواں سال پہلے 06ماہ کے دوران جرائم کے خاتمہ اور مجرموں کی بیخ کنی کے حوالہ سے کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24929ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈکیتی، کارچوری اور کارچھیننے کی وارداتوں کی تدارک کے لئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دی گئیں جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔ لاہو ر پولیس نے432 ڈکیت گینگز کے1038 ارکان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹی ہوئی09 کروڑ40لاکھ روپے سے زائدرقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کی۔ملزمان سے دورانِ تفتیش مزید دیگر1348 مقدمات بھی ٹریس کئے گئے۔شہر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران35 کلاشنکوف،180 رائفلز،70 بندوقیں،2226 پسٹلز،01 کاربین، 29خنجر اورہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر کے2710 ملزمان گرفتار کئے ہیں جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کے نتیجہ میں مجموعی طورپر3160 ملزمان کوگرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے04کلو292گرام آئس،40کلوگرام سے زائد ہیروئن،1336کلوگرام سے زائد چرس،89کلوگرام سے زائد افیون اورشراب کی37183 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران2914 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 520 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے68لاکھ روپے سے زائدرقم برآمدکی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 653 ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔مزید برآں کیٹیگری اے کے132،کیٹیگری بی کے3313اشتہاری مجرمان اور2599 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث740، پتنگ بازی میں ملوث 3531، ہوائی فائرنگ میں 263، گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر721، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2547، فارنرز ایکٹ کی خلاف ورزی پر17،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر26 جبکہ لا?ڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر565ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا کہ لاہور شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈا?ن مزید تیز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سٹریٹ کرائم روکنے کے لئے ڈولفن اور پولیس رسپانس فورس کی کارکردگی میں بھی مزید بہتر ی لانے اور اس فورس کو سٹیزن فرینڈلی بنانے کیلئے ریفریشر کورسز اور دیگر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ تھانوں کی صورتحال بہتر بنانے، صفائی ستھرائی اور ماحول خوشگوار بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین پولیس سٹیشنزکے نظریے کو فروغ دیا جارہاہے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ انتظامی سطح پر اصلاحات کے عمل سے لاہور پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور وہ جان و مال کے تحفظ کے حوالہ سے عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔