دو سول ججوں کی عدالتیں تبدیل،121عدالتی اہلکاروں کے تبادلے

دو سول ججوں کی عدالتیں تبدیل،121عدالتی اہلکاروں کے تبادلے

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورقیصرنذیر بٹ نے 121عدالتی اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے جبکہ سول کورٹ اور ضلع کچہری میں دو سول ججوں کی عدالتیں تبدیل کردی ہیں۔تمام سٹاف 8جولائی کونئی عدالتوں میں کام شروع کردیگا،سیشن جج نے عدالتی کام کومزید بہتر کرنے کیلئے سیشن کورٹ،سول کورٹ اور تینوں کچہریوں کے 121 اہلکاروں کوتبدیل کردیا،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،جن اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے ان میں سٹینوگرافرز،کلرکس، ریڈرز اوراہلمد شامل ہیں،اسی طرح سیشن جج لاہور نے سول جج عمران اصغر کوضلع کچہری اورعدیل انور ہنجرا کو سول کورٹ سے ضلع کچہری منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...