والدہ کو قتل کرنیوالے ملزم  کی عدالت میں ڈرامہ بازی

والدہ کو قتل کرنیوالے ملزم  کی عدالت میں ڈرامہ بازی

 ملتان (خبر نگار خصوصی)والدہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم عدالت کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے احاطہ عدالت میں بے ہوشی کا ناٹک کرنے لگا،علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

میں پولیس اہلکاروں  نے  ملزم کو گود میں اٹھا کر پیش کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق ملزم محمد شمیم کے خلاف اسکے بھائی بابر نے والدہ غلام فاطمہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے، فاضل جج نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے،جس پر ملزم محمد شمیم نے احاطہ عدالت میں بے ہوشی کا ڈرامہ رچانے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی شدید مشکل میں ڈال دیا جو اسے گود میں اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہے تھے، اطلاع پر ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور ملزم کا معائنہ بھی کیا جو کہ بالکل درست تھا،دریں اثناء  ملزم نے عدالت میں پہنچتے ہی آنکھیں کھول لیں اور فاضل جج کے سامنے موقف اپنایا کہ اسکی والدہ نے اس پر جادو کیا ہوا تھا وہ بیمار ہے اس لیے اسے بری کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...