"10چہیتے "انسپکٹرز کو واپس پولیس میں لانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیاگیا

"10چہیتے "انسپکٹرز کو واپس پولیس میں لانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ...

لاہور (کر ائم رپورٹر)لاہور پولیس کے انسپکٹرز نے سی سی پی او لاہور کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ پنجاب پولیس کے اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ پنجاب میں تبادلہ ہونے والے "10چہیتے "انسپکٹرز کو واپس پنجاب پولیس میں لانے کے لئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے نمبر AD/E-1/2790/E-1 میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے 10انسپکٹرز کا اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ پنجاب میں انسپکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کو اینٹی کرپشن میں بھجوایا گیا تھا۔

مذکورہ انسپکٹرز کابغیر این او سی جاری کئے تبادلہ کر دیا گیا تھا مذکورہ انسپکٹرز پنجاب پولیس میں اہم حساس ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے، اینٹی کرپشن میں تبادلہ ہونے والے انسپکٹرز میں لاہور سے انسپکٹر ریحان جمال 4جنوری، محمد زاہد نواز رندھاوا 4جنوری، آصف حسین گجرات 4جنوری، ارشاد حسین ملتان 4جنوری،توصیف احمد خان فیصل آباد 4جنوری، محمد اقبال گوجرانوالہ 25جنوری، عامر اقبال 30جنوری، شاہد حسین ڈی جی خان 20مارچ، طارق الیاس کیانی لاہور ریجن 22مئی اور دانش آصف رانجھا لاہور ریجن 22مئی شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے ان "10چہیتے" انسپکٹرز کا تبادلہ اینٹی کرپشن سے واپس پنجاب پولیس میں کروانے کے لئے آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...