قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر اعوان نے مذکورہ بالافیصلہ سنایا ہے،ملزمان محمد رضوان شاہ اور عظیم شاہ ایک سال سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے،ملزمان پر شہری اکرام کو قتل کرنے کا الزام ہے، پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس کو لاوارث لاش ملی تھی،تفتیش کے دوران ملزمان کا قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوا،ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے، ملزمان ضمانت پر تھے جوٹرائل کے دوران غائب ہو گئے تھے۔
،عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کو داخل دفتر کرتے ہوئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔