منشیات کیس،غیرملکی ماڈل کے ساتھی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

منشیات کیس،غیرملکی ماڈل کے ساتھی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)غیرملکی ماڈل ٹریزاہلسکوواکے منشیات کیس میں ساتھی ملزم ڈرائیور (مفرور)آفتاب انورنے سیشن عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی،یادر ہے کہ ملزم ا یک سال تک اشتہاری رہا،عدالت نے ملزم آفتاب انورکی 15 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کسٹمزحکام سے جواب طلب کر لیا۔اشتہاری آفتاب انورنے ایڈیشنل سیشن جج شہزادرضاکی عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بیگناہ ہے، کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل کے ساتھی ملزم شعیب حفیظ اس کاکرایہ دارتھا۔

،اس سے میراجھگڑاہواتھا، رنجش کی بناپرملزم حفیظ نے کسٹمزکومیرانام دیاجبکہ کسٹمز حکام کے مطابق ملزم آفتاب انور پرغیرملکی ماڈل ٹریزاہلسکوواکوائیرپورٹ تک گاڑی میں چھوڑکرآنے کاالزام ہے۔ کسٹمزحکام نے ٹریزاہلسکووا، شعیب حفیظ اور آفتاب انورکے خلاف مقدمہ درج کیاتھا، ملزمہ ٹریزاکو3 مارچ 2019 ء کوٹرائل کورٹ نے 8 سال اور 8ماہ قیدکی سزاسنائی گئی تھی جبکہ ملزم شعیب حفیظ بری ہوگیا تھا،عدالت نے منشیات کیس میں ماڈل ٹریزاہلسکوواکے تیسرے ساتھی ملزم آفتاب انورکی 15 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے کسٹمزحکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...