ریلوے اسٹیشن، گڑھے میں ریت سے بھرا ٹرالہ الٹ گیا، ٹریفک جام
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور ریلوے اسٹیشن کے بالمقابل گڑھے میں ریت سے بھرا ہوا ایک ٹرالہ الٹ گیا، جس کے باعث لاہور ریلوے سٹیشن کی اطراف میں ٹریفک بری طرح جام رہی۔ حادثے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ضلعی حکام کا کوئی اہلکار ٹرالر ہٹانے کے لئے نہ پہنچا۔ جس کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹرالر کو سڑک سے ہٹانے کی کوششیں کرتے رہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے دو ہفتے قبل سڑک کی کھدائی کی لیکن کام کرنے والا عملہ کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا جس وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔