صوبائی دارالحکومت: چورڈاکودندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: چورڈاکودندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہر بنس پو رہ میں گھر میں گھس کر خا لدکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ90ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔گڑ ھی شا ہو میں گھر میں گھس کرفر از اور اس کی فیملی کو یرغمال بناکر3لاکھ65ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے واصف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،شا ہد رہ ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے ذوالفقا ر اور فیملی سے 2لاکھ95ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،ٹبی سٹی میں ڈاکوؤں نے مجا ہد اور فیملی سے 1لاکھ35ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ غا زی آ با د میں ڈاکوگن پوائنٹ پرواجدسے1لا کھ75ہزار اور موبائل فون،مصطفی آ با د سے ڈاکوظہیرسے1لا کھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون،ہڈ یا رہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پرذیشا ن سے1لا کھ25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شفیق آ با د اورمسلم ٹاؤ ن کے علاقے سے گاڑیاں جبکہ با دا می با غ،قلعہ گجر سنگھ،کا ہنہ،نو اب ٹا ؤ ن،اسلا م پو رہ،شا لیما ر،با ٹا پو رہاورما ڈل ٹا? ن سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -