پولیس افسران کے تقرروتبادلے

پولیس افسران کے تقرروتبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انسپکٹرمحمد سہیل اخترکو تھانہ اکبری گیٹ سے ایس ایچ اولوہاری گیٹ، انسپکٹرظہیر الدین کو پولیس لائنز سے ایس ایچ اواکبری گیٹ، انسپکٹرمنور حسین کو پولیس لائنز سے ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ جبکہ انسپکٹرمنصور احمدکو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تعینات ہونے والے تمام نئے ایس ایچ اوز کو فوری چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دینے کا حکم بھی دیا۔

مزید : علاقائی


loading...