پنجاب،24گھنٹے میں 832حادثات

پنجاب،24گھنٹے میں 832حادثات

لاہور(کر ائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 832روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 561افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات 390 ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیو ر 29مسافر436اور119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

کل945متاثرین میں 736مرد اور 209خواتین شامل ہیں۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت219متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 95حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان75حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 176افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 497افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ272زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 666موٹر سائیکلز،118آٹو رکشے،81موٹر کاریں،26وین15مسافربسیں،24ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...