سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی نہ ہونے سے عدالتی کام متاثر

سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی نہ ہونے سے عدالتی کام متاثر

لاہور(نامہ نگار)لاہور کی ماتحت عدالت سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے 2بجے تک عدالتی کام بند رہا،عدالتوں میں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو اگلی تاریخیں دینی پڑی سائلین سارا دن عدالتوں کے باہر کھڑے اپنی پیشی کا انتظار کرتے رہے۔ایک روز قبل لاہور میں رات تیز آندھی کی وجہ سے سیشن کورٹ میں درخت ٹوٹ کر بجلی کی تاروں پر گر گیاتھا جس سے سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عدالتوں کو سپلائی ہونے والی برکی رو معطل ہو گئی،گزشتہ روز صبح سے ہی سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالتیں، ڈرگ کورٹ، اینٹی کرپشن عدالتیں،بینک جرائم کورٹ، سنٹرل کورٹ، کسٹم کورٹ، کنزیومہ کورٹ کی عدالتیں اندھیرے میں ڈوبی رہی عدالتوں میں یوپی ایس نے کام بند کرنا شروع کردیا جبکہ احتساب کی عدالتوں میں کام کو چلانے کے لئے باہر سے بجلی لے کر ملزمان کے ریمانڈ دیئے گئے، دوبجے کے بعدبجلی بحال ہوئی تاہم اس وقت تک سائلین اور ملزمان اپنے کیسوں میں تاریخیں لے کر جا چکے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...