کوہستان میں ہائیڈروپاور پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ
پشاور(آن لائن)کوہستان میں پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے سے دو روپے 50پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی جائیگی سستی بجلی پیدا کرنے اور زرعی مقاصد کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے کوہستان کے علاقے پتن میں یہ منصوبہ شروع کیاجارہا ہے اس منصوبے سے دو روپے 50پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی جائیگی۔ بین الاقوامی کمپنیوں کو اس منصوبے میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت بھی دی جائیگی۔وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ دیگر منصوبے شروع کر رہے ہیں مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے دیگر اہم منصوبے بھی زیر غور ہے جس سے خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کرنے کا انقلاب برپا ہونے کے امکانات ہیں۔