لائیو سٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، ڈاکٹر شاہد

لائیو سٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، ڈاکٹر شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن (لائیو سٹاک)پنجاب ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے کہا ہے کہ  لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،پنجاب میں دودھ اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں عام آدمی کو لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی اہمیت و افادیت اور معاشی ترقی میں اس شعبے کے کردار کو روشناس کرایا جائے گا۔ہفتہ کو سرکاری خبر رساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے  ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن (لائیو سٹاک)پنجاب  ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر  نے کہاکہ لائیو سٹاک کا شعبہ نہ صرف ملکی اقتصادی ترقی میں بڑا کردار ادا کرسکتا ہے بلکہ تعلیم یافتہ نوجوان لائیو سٹاک کے شعبہ سے منسلک ہو کر بھرپور آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر دودھ اور گوشت کی بڑھتی طلب بھی  پوری کی جا سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں  ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر  نے کہاکہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مویشی پال حضرات کو ہر سطح پر معاونت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور پنجاب بھر میں مستحق خواتین کو مرغیوں،بکریوں اور دیگر مویشیوں کی ارزاں فراہمی بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی پیداواری استعداد کار میں اضافے کے لیے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔


ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن (لائیو سٹاک)پنجاب  ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے مزید کہاکہ اس شعبے پر بھرپور توجہ دے کر دودھ اور گوشت کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک و ڈیری مصنوعات بیرون ملک بھجوا کر قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -