موسم برسات کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

موسم برسات کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی) موسم برسات کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام الناس سے کہاگیاہے کہ وہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممکن تدارکی انتظامت یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ ڈینگی مچھر کی تلفی اور اس کے وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق شہریوں میں احساس موجود رہنا چاہیے کیونکہ ڈینگی مچھر سے نجات عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کیلئے وسیع اقدامات جاری ہیں جس کی روشنی میں ضلع فیصل آباد میں بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے عوامی آگہی کیلئے ہمہ جہت اقدامات پرعملدرآمد جاری ہے اور بارشوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہٰذا شہری اپنے گھروں، پارکوں، مارکیٹ اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔ انہوں نے تاکید کی گھر میں موجود نکاسی آب کے پائپ اور پرنالوں کی فوری صفائی کی جائے اور گھر کے ٹوٹے پھوٹے فرش مرمت کرائیں تاکہ ڈینگی مچھر کی نشوونما کے تمام ذرائع کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید :

کامرس -