سمندری غذا کی برآمدات میں 4.11 فیصد کمی
کراچی(اکنامک رپورٹر) مالی سال 2018- 19ء کے ابتدائی11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران سمندری غذا کی قومی برآمدات میں 4.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران برآمدات کا حجم 406.564 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2017-18 ء کے اسی عرصہ کے دوران سمندری غذا کی برآمدات کا حجم 423.977 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس طرح مالی سال2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 4.11فیصد یعنی 17.413 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔