ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن،چینی اور گھی کی بھاری مقدار برآمد

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن،چینی اور گھی کی بھاری مقدار برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندازوں کے خلاف بھرپور کا رروائیاں، اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے تحصیل رائیونڈ میں چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایوب کریانہ مرچنٹ سے چینی کے 3000 تھیلے،سٹی میرج ہال سندر روڈ میں 03 ہالوں سے 17000، ایک اور گودام سے2000 چینی کے تھیلے برآمد ہونے پر گودام کو سیل کردیا، مجموعی طور پر 29000 چینی کے تھیلے برآمد ہوئے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ مافیا خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی فضل ربی نے ہنجروال مین ملتان روڈ گودام میں چھاپہ ماراجہاں 2500 چینی کے تھیلے برآمد ہوئے۔ اے سی شالیمار نے کلب چوک شاد باغ میں گھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔1000 گھی کے کارٹن پکڑ لئے گئے اورگودام کو سیل کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی حدود کی دکانوں میں سرکاری نرخنامے کو ہر صورت آویزاں کروائیں۔ دریں اثناء قربانی کے جانورو ں کی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ 7منڈیوں کی سائٹس کا باقاعدہ وزٹ کریں اور ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کامناسب بندوبست کرے،ڈپٹی کمشنر نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی اور تمام افسران کو منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے منڈیوں میں نیلامی کو مانیٹرنگ کرنے اور شفافیت کے لیے افسران کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا  ٹا۔