پی ٹی آئی کے ضلعی عہدوں کیلئے جوڑ توڑ شروع

              پی ٹی آئی کے ضلعی عہدوں کیلئے جوڑ توڑ شروع

لاہور(جنرل رپورٹر)  تحریک انصاف لاہورکی صدارت اور دوسرے عہدوں کیلئے میدواروں میں جوڑ توڑ شروع ہوگیا، پی ٹی آئی رہنماشعیب صدیقی، ظہیر عباس کھوکھر، مہر واجد عظیم، اکرم عثمان اور غلام محی الدین لاہور کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔  لاہور کے سیکرٹری جنرل کیلئے وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان میدان میں ہیں جبکہ انکے مد مقابل عرفان حسن بھی سیکرٹری جنرل کے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔  لاہور ڈویژن کیلئے جمشید اقبال چیمہ اور اعجاز ڈیال کے نام زیرغور ہیں۔

 جبکہ ڈویژنل سیکرٹری جنرل کیلئے علی امتیاز وڑائچ کانام سامنے آیا ہے۔

،  ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی قیادت کے نوٹیفکیشن کے بعد لاہور کے امیدواروں کا چناو ہوگا جبکہ لاہورکے تمام ٹاونز میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے بھی صدور لگائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...