فاؤنٹین ہاؤس میں لائبریری کاافتتاح
لاہور(لیڈی رپورٹر)فاؤنٹین ہاؤس کے خواتین بلاک میں خصوصی خواتین کے لیے ریڈنگ کارنر کے نام سے لائبریری کا افتتاح،ابتدائی طور پر لائبریری میں 400 سے زائد کتابیں رکھی گئیں۔ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی کا کہنا تھا کہ کتاب دیکھنے،سوچنے کے انداز کو احسن اقدار سے ہم آہنگ کرتی ہے۔
۔فاؤنٹین ہاؤس کے ایگزیکٹو ممبر بابا غیاث الدین کا کہنا تھا کہ کتاب ان کے خیالات کو بدلے گی۔ افتتاح کے موقع پر ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی، بابا غیاث الدین، مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز ،، ڈونرز،رضاکار اور دیگر ایگزیکٹو ممبران موجود تھے۔