روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاک،سعودیہ دوستی کی عظیم مثال ہے،مولانا الیاس گھمن
لاہور (سٹی رپورٹر) عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ اور ای ویزا سہولت مہیا کرنے پر خادم الحرمین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممنون ہیں سعودی گورنمنٹ کا یہ اقدام پاک سعودیہ دوستی کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب کا امیگریشن کا عملہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی پاکستانی عازمین حج کے تمام امیگریشن مراحل مکمل کرے گا جس کے باعث پاکستانی عازمین حج سعودیہ پہنچ کر سیدھے اپنے رہائشی مقامات پر پہنچ جائیں گے ، سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزا سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، پاکستانی عازمین حج و عمرہ سعودی قوانین اور گروپ لیڈرکی ہدایات پر عمل کریں اور دونوں ممالک کے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔