اسلامی تعلیمات امن اور مساوات کا درس دیتی ہیں،مولانا عاصم مخدوم

  اسلامی تعلیمات امن اور مساوات کا درس دیتی ہیں،مولانا عاصم مخدوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹریٹ میں کل مسالک علماء  بورڈ کا اجلاس، سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین مولانا حسن رضا ہمدانی،مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے مذہبی امور سید نو بہار شاہ،علامہ عامر ظفر چشتی،مولانا نعمان حامد،مفتی شبیر انجم،ڈاکٹر بدر منیر سیفی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، مولاناافضل حیدری،علامہ اصغر عارف چشتی  ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر مولانا عاصم مخدوم،علامہ حسن رضا ہمدانی اور اسد عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات امن اور مساوات کا درس دیتی ہیں۔فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔اس موقع پر کل مسالک علماء  بورڈ کے قائدین نے اسد عباس نقوی کو وزیر اعلی پنجاب کا مشیر برائے مذہبی امور پر مبارک باد دی۔اور ان کے اعزاز میں بین المذاہب قائدین استقبالیہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ  تعلیمی نظام میں انتہاپسندی کیخلاف کام کرنے کی ضرورت ہے، یونیورسٹیز میں مسلکی ہم آہنگی اور امن و امان کیلئے خصوصی کورسز کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے


 


،