بالغ شخص کی قبر فیس 1500،بچوں کی ایک ہزار روپے مقررکرنے کی تجویز

بالغ شخص کی قبر فیس 1500،بچوں کی ایک ہزار روپے مقررکرنے کی تجویز

لاہور(جنرل رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے قبرستان بائی لاز تیار کرلیے، بائی لاز کے نفاذ پر خود ساختہ قبرستان کمیٹیاں تحلیل ہوجائیں گی، بالغ میت کی قبر کی فیس 1500 روپے اور نابالغ قبر کی فیس ایک ہزار مقرر کرنے کی تجویز ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے قبرستان بائی لاز تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق قبرستانوں کی دیکھ بھال میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ ہوگی، جوڈیشل احکامات پر قبر کشائی کی صورت میں بالغ کی فیس 2000 جبکہ نابالغ کی قبر کی فیس 1500 مقرر کی۔بائی لاز کے مطابق بالغ میت کے لیے قبر کا سائز 2 اعشاریہ 2 میٹر، چوڑائی اعشاریہ 75میٹر جبکہ گہرائی ایک عشاریہ 40میٹر ہوگی، قبرستان کمیٹی میٹروپولیٹن کارپوریشن تشکیل دے گی، قبرستان کمیٹی کا سربراہ سرکاری ملازم ہوگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بائی لاز کا اطلاق میانی صاحب قبرستان، ماڈل ٹاؤن سوسائٹی، اوقاف، شہر خموشاں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے قبرستانوں پر نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...