حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز دبا نہیں سکتی،اویس نورانی

  حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز دبا نہیں سکتی،اویس نورانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز دبا نہیں سکتی، حکمران آگ سے کھیل رہے ہیں۔ اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے اس کو بند ہونا چاہیے۔

۔ ان خیالات جا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا خوش آئند ہے۔ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے وزیر اعظم کی انا کو تسکین پہنچائی گئی ہے۔

   

عمران نیازی ہٹلر بن چکا ہے۔ حکومت کے آمرانہ اقدامات کی مزاحمت کے لئے اپوزیشن متحد ہے۔ 25 جولائی کو ہر شہر میں نااہل حکومت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔ ناکام، نالائق اور دھاندلی زدہ حکومت ختم کر کے دم لیں گے۔ حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ جلسوں کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...