فوڈ اتھارٹی نے گندے تیل سے بھرے دو ٹرک پکڑلئے

  فوڈ اتھارٹی نے گندے تیل سے بھرے دو ٹرک پکڑلئے

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے استعمال شدہ ناقص آئل کو سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔خفیہ اطلاع موصول ہونے پربھاری مقدار میں گندہ اور استعمال شدہ آئل ضبط کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ تیل اور ناقص پام آئل سپلائی کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے گندے تیل سے بھرے 2 ٹرک پکڑلیے ہیں۔ صابن سازی کے نام پر اکٹھا کیا گیا 14ہزار 215 لیٹر پام آئل اور استعمال شدہ گندہ تیل برآمدکر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر مختلف ڈیری پراڈکٹس میں ڈیری فیٹس کی جگہ گندہ پام آئل استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح جعلی دودھ میں چکنائی پیدا کرنے کے لیے بھی پام آئل کا استعمال کیا جاتا ہے۔انسانی نشوونما کے لیے جسم کو دودھ سے حاصل کردہ فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...