ماڈل ٹاؤن کے شہداء اورزخمی ہمیشہ ہمارا فخر رہیں گے،خرم گنڈا پور
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپورنے کہاکہ ہے منہاج القرآن کے کارکنان ملکی استحکام کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سرشار تھے اور آج بھی ان کے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن کل بھی پرعزم تھا اور آج بھی ان کے ولولوں میں کوئی کمی نہیں آئی، ماڈل ٹاؤن کے شہید اور زخمی ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں، شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے انصاف کیلئے قانونی جنگ زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی۔
نے کی ڈیوٹی رانا ثنااللہ نے انجام دی۔رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے نام بتا کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی فہرست میں بھی کمی لائیں۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
، کنونشن سے مرکزی نائب ناظم علیٰ انجینئرمحمدرفیق نجم،سیدہدایت رسول قادری، کاشف محمود، میاں ریحان مقبول نے بھی خطاب کیا، کنونشن میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راجہ زاہدمحمود،شاہدلطیف،حافظ رب نوازانجم،راناطاہرسلیم،میاں عبدالقادر،غلام محمدقادری،حاجی امین القادری،عزیزالحسن اعوان،فرحت دلبرقادری،آصف عزیز،عمرفاروق،راناغضنفرعلی،اللہ رکھانعیم،محمودالحسن سمیت دیگر بھی موجودتھے۔