سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام شروع
لاہور (جنرل رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت بلدیہ عظمیٰ لاہور شہر کی 25 شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی بحالی کرے گی۔ جیل روڈ سے شروع کیے جانے والے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت صرف ایک دن میں جیل روڈ کے 105 کھمبوں پر 300 سے زائد سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 40 فیصد سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں۔