لیسکو کی مختلف سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریاں،عوامی شکایات پر فوری احکامات

لیسکو کی مختلف سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریاں،عوامی شکایات پر فوری احکامات

لاہور (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب، سیکرٹری توانائی عرفان علی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو مجاھد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا  سلسلہ جاری،اس حوالے سے ایسٹرن سرکل میں ایس ای چوہدری رشید احمد نے کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سنیں۔اس موقع پر ایس ای  ایسٹرن سرکل چوہدری رشید احمد نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لیسکو صارفین کو بجلی بلوں اور دیگر معاملات میں درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ کرنا ہے، باغبانپورہ ڈویژن میں کھلی کچہری کی صدارت ایس ای رشید احمد چوہدری نے کی جس میں ایکسئین باغبانپورہ عبداللہ شبیر، سرکل کے ڈی سی ایم رؤف احمد،ڈی ڈی ٹی، ایس ڈی اوز اور آر اوزنے شرکت کی۔کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات پر احکامات جاری کئے گئے۔صارفین نے لیسکو کے اس عمل کا خیر مقدم کیا اورامید ظاہر کی کہ لیسکو آئندہ بھی صارفین کی سہولت کے لئے  ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...