ملک معاشی بدحالی کا شکار،حکومت عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے،ثروت قادری

ملک معاشی بدحالی کا شکار،حکومت عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے،ثروت قادری

لاہور(نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے ایسی صورت حال میں حکوت عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کر ے مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور بے جا ٹیکسز واپس لیے جائیں ڈالر کی اڑان کو روکنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ملک کے مفاد میں ایک ہو کر کام کریں غریب عوام بھوک و افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہوا ہے جمہوریت کو کمزور ہونے نہیں دیں گے۔

 لیکن حکمران بھی غیر جمہوری فیصلوں سے اجتناب کریں ملک کا آئین غریبوں کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرتا ہے مگر موجودہ معاشی پالیسیاں جمہوری قدروں اور آئین کے منافی ہے آئین کی بالادستی کے بغیر ملک کسی طور بھی ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا، حکومت آئین اور جمہوری قدروں کو ملحوظ خاص رکھتے ہوئے فیصلے کرے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...