منہاج یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ

منہاج یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ

لاہور(پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد میں آمد،یونیورسٹی انتظامیہ نے ایڈمیشن ڈیسک اور سٹاف کی تعداد  میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عرصہ 33 سال سے شاندارتعلیمی روایات کے حامل تعلیمی ادارے منہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلے جاری ہیں۔ بہترین تعلیمی ماحول، بڑی تعداد میں میرٹ سکالرشپ کا اجراء، اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ،اورتمام ڈگری پروگرامز میں دوسرے تعلیمی اداروں سے کم فیس کی بدولت تعلیمی سیشن 2019-20میں طلبہ کی کثیر تعدادنے معلومات حاصل کیں۔داخلوں کے لئے آئے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ منہاج یونیورسٹی کے تمام جاری پروگرامز ہمارے مستقبل کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...