تیز ہواؤں اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مرجھائے چہرے کھل اٹھے،تفریح گاہوں میں بے پناہ رش

  تیز ہواؤں اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مرجھائے چہرے کھل اٹھے،تفریح ...

لاہور (سٹی رپورٹر) شہر بھر میں موسم کی اچانک انگڑائی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کے بعد شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریخ گاہوں کا رخ کر لیا، ٹھیلے والوں کی بھی چاندی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات موسلادھار بارش کے بعدگرمی  اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔تفصیلات کے مطابق موسم خوشگوار ہوتے ہی چڑیا گھراور شاہی قلعہ سمیت تقریباً تمام تفریخ گاہوں میں رش میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ ۔ دوسری جانب موسم کی مناسبت سے سموسے، پکوڑے اور آئس کریم کی دکانوں پر بھی رش لگ گی۔روزنامہ ”پاکستان“ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے صابر شیخ، محمد اسماعیل، کامران بشیر، احمد انصاری، کرن صابر، شائستہ کامران، نسیم احمد اور اویس آصف سمیت دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ اس موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ اتنی شدت کی گرمی کے بعد جولائی میں ایسا موسم ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اگر آنے والے دنوں میں بھی یہی موسم رہا تو اس سال یہ گرمی کا مہینہ سکوں سے گزر جائے گا۔کافی دن سے شہر بھر میں شدید گرمی تھی اور حبس سے جان نکل رہی تھی، دعا کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی موسم ایسے ہی خوشگوار رہے کیونکہ گرمیوں کے موسم میں لاہور میں بہت گرمی پڑتی ہے اور بجلی وٖغیرہ کے بل بھی اتنے آتے ہیں کہ اے سی چلانے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے لیکن ایسے موسم میں پنکھوں میں ہی گزارہ ہو جاتا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...