اعصام الحق ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لندن(آن لائن) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میچز میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے برونو سوریز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاوچ کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 4-6، 7-6، (7-5)، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
#/s#